پی ایس ایل سیون کی چیمپئین لاہور قلندرز کی انتظامیہ ٹرافی لے کر لاہور کے واہگہ بارڈر پر پہنچ گئی، ٹرافی رینجر اہلکاروں کو پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے فروری میں فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر اپنی پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتی۔
رینجرز یوتھ نے پی ایس ایل ٹرافی ہاتھوں میں لے کر پریڈ کی، یہ سرحد لاہور اور امرتسر کے درمیان واقع ہے اور اسے روزانہ پرچم کی تقریب کے لیے جانا جاتا ہے۔
https://twitter.com/lahoreqalandars/status/1508101134166155266?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508101134166155266%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricwick.net%2Fnews%2F12875%2FPSL-trophy-shows-up-at-Wagah-Border
اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، کوچ عاقب جاوید، ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر شہزاد، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن آر عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اس سے قبل ٹرافی نے شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، زمان خان کے آبائی علاقوں کا دورہ کیا اور لاہور کے متعدد کالجوں اور یونیورسٹیوں کا بھی دورہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
