انگلینڈ کے فاسٹ بالر مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کی باقی ماندہ سیریز کے علاوہ آئی پی ایل سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود انگلش ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 32 سالہ فاسٹ بالر کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
مارک ووڈ کی کہنی کی اسکیننگ نے انجری کی نوعیت کو غیر معمولی قرار دے دیا ہے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر انگلینڈ روانہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مارک ووڈ اگلے ہفتے انگلینڈ میں کرکٹ بورڈ کی زیر نگرانی طبی ماہرین سے رابطہ کریں گے۔
مارک ووڈ کی انجری نے آئی پی ایل میں نووارد فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے بھی پریشانی بڑھا دی ہیں، مارک ووڈ سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطاق مارک ووڈ کی کرکٹ میں جلد واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی رپورٹس پر منحصر ہے ، فی الحال وہ آئی پی ایل میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
انگلش کرکٹ ٹیم نے مارک ووڈ کے متبادل کے لئے کرکٹ بورڈ کو درخواست کر دی ہے، ان کا متبادل 24 مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل دستیاب ہو گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بالرز کی معروف جوڑی جمیز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ موجودہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
