Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں اندھا دھند فائرنگ، 4 فوجی ہلاک درجن بھر زخمی

Now Reading:

بھارت: بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں اندھا دھند فائرنگ، 4 فوجی ہلاک درجن بھر زخمی

بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع بارڈر سیکورٹی فورسز ( بی ایس ایف)  ہیڈ کوارٹر میں ایک اہلکار نے طیش میں آکر تابڑ توڑ فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ 10 سے 12 زخمی ہیں۔

اس واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

اہلکار کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

گولی چلانے والے ملزم کی شناخت مہاراشٹرا کے ستپّا کے طور پر ہوئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ وقت تک ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے اہلکار ذہنی تناو کا شکار ہوچکا تھا۔

Advertisement

ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی کے وقت کے حوالے سے مذکورہ اہلکار کی اپنے افسران سے بحث بھی ہوئی تھی، اس کے بعد اس نے اتوار کو غصہ میں کمپلیکس میں تابڑ توڑ گولیاں چلانی شروع کردیں، جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور دیگر اہلکار جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

واقعے میں چار اہلکاروں کی موت ہوئی ہے اور تقریباً ایک درجن زخمی ہیں۔ دو اہلکاروں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی تھی۔ حالانکہ چار اہلکاروں کی ہلاکت کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

لاشوں کو مردہ خانے میں رکھا گیا ہے، جبکہ زخمی اہلکار اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بی ایس ایف کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پورے واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر