
بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارت میں حجاب کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے، لیکن اس کے ایک سینئر رہنما نے حال ہی میں ابوظہبی کے دورے کے دوران اسلامی لباس میں ملبوس اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائی ہیں۔
کرشنا کمار کا سوشل میڈیا بائیو انہیں ایک اداکار اور بی جے پی کے قومی کونسل ممبر کے طور پر بیان کرتا ہے، انہوں ابوظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کے اپنے حالیہ سفر کی تصاویر کی ایک سیریز فیس بک پر شیئر کی۔
انہوں نے ملیالم میں لکھا، ’’ہیلو برادران… ابوظہبی کے دورے کے دوسرے دن میں نے اپنے دوستوں سے اپنے بچوں کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں جانے کی خواہش کا اظہار کیا اور انہوں نے اس کے لیے راہ ہموار کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بڑی خوش قسمتی ہے کہ میں اس بہت ہی خوبصورت، پرکشش اور وسیع و عریض عبادت گھر کا دورہ کرنے کے قابل ہوا ہوں… آپ سب کے لیے نیک خواہشات… جے ہند۔
تصاویر میں کرشنا کمار کی بیٹیاں حجاب پہنے کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
اگرچہ بہت سے نیٹیزینز نے سیاست دان کی بیٹیوں کو اسلامی لباس میں خوبصورت پایا، لیکن ان کے سیاسی حریفوں نے حجاب کے موضوع پر بی جے پی کی منافقت کو اجاگر کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے ٹویٹ کیا، “ہندوستان میں حجاب کی مخالفت کریں، متحدہ عرب امارات میں حجاب کو فروغ دیں۔ منافقت تیرا نام بی جے پی ہے۔ یہ ہے بی جے پی لیڈر کرشنا کمار اپنی بیٹیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں!
ایک اور صارف نے لکھا، “کیرالہ سے بی جے پی رہنما اور اداکار کرشنا کمار نے حال ہی میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ ابوظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا اور “اپنے قابل فخر لمحے” کو اہم بنانے کے لیے، انہوں نے خوشی سے یہ تصاویر فیس بک پیج پر پوسٹ کیں۔”
BJP leader and Actor Krishna Kumar from Kerala recently visited Sheikh Zayed Grand Mosque in Abu Dhabi along with his two daughters. And to make “their proud moment” momentous, they happily posted these photos on Krishnakumar’s Facebook page. pic.twitter.com/VEwrUH59XZ
— king tweet (@king_tweet_123) March 19, 2022
https://twitter.com/RJ_Naveed_/status/1505244386564706313?s=20&t=6mAExDjVfr8ua0NNeu7xBA
خیال رہے کہ بی جے پی نے حال ہی میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلم لڑکیوں کے حجاب پر پابندی کے حق میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔
کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے ہائی کورٹ کے تین ججوں کو ‘Y’ زمرے کا سیکورٹی کور فراہم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News