Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

Now Reading:

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
سندھ ہاؤس

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔ 

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے رپورٹ میں عدالتِ عظمٰی کو بتایا گیا کہ پولیس کی زائد نفری ہونے کے باوجود سندھ ہاؤس کا گیٹ ٹوٹنا شرمندگی کا باعث ہے۔

رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ واقعے پر 10 اہکاروں کی غفلت پر کارروائی کی جارہی ہے۔ سندھ ہاؤس حملے میں ایم این ایز سمیت ملوث 15 ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے بیان کے مطابق وہ احتجاج کے لیے پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے۔  تحریک انصاف کے ایم این ایز عطا اللہ اور فہیم خان کے پریس کلب آنے پر سندھ ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ میں سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایم این ایز سمیت پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سندھ ہاوس کی طرف روانہ ہوا۔ واقعے کے بعد عبدالقادر مندوخیل اور انچارج سندھ ہاؤس کی مقدمات کے اندراج کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

Advertisement

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ معاملے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اور آپریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مظاہرین کو ایم این ایز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹ پر روکا نہیں گیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کسی ریلی کی شکل میں ریڈ زون میں داخل نہیں ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر