Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ طلب

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ طلب

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے تیرہ ایڈیشنل ججوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق 13 ایڈیشنل ججوں کی کارکردگی رپورٹ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل طلب کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آئندہ ماہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس طارق مسعود سمیت دیگر ممبران اجلاس میں شرکت کرینگے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے یا نہ کرنے پر غور ہوگا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے عہدے کی میعاد میں 1 سال کی توسیع کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے زیرالتواء کیسز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ججوں کے عدالتی نظیر قرار دیے گئے فیصلوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹ کو 13 ایڈیشنل ججوں کے نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

Advertisement

7 مئی 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججوں کا تقرر کیا گیا تھا جس میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق ایڈیشنل ججوں میں شامل ہیں۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس محمد شان گل اور جسٹس راحیل کامران بھی لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر