Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجر فیڈرر فاؤنڈیشن کی جانب سے یوکرینی بچوں کے لئے عطیہ کا اعلان

Now Reading:

راجر فیڈرر فاؤنڈیشن کی جانب سے یوکرینی بچوں کے لئے عطیہ کا اعلان

راجر فیڈرر کی فلاحی تنظیم ’راجر فیڈر فاؤنڈیشن‘ نے روس کے حملے سے متاثر ہونے والے یوکرینی بچوں کے لئے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ روسی حملے کی وجہ سے یوکرین کے بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے۔

ٹینس اسٹار نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ راجر فیڈرر فاؤنڈیشن اس وقت اسکول سے باہر تقریباً ساٹھ ملین یوکرائنی بچوں کے لیے “مسلسل اسکولنگ تک رسائی قائم کرنے” کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کرے گی۔

فیڈرر نے لکھا، “میں اور میرا خاندان یوکرین کی تصاویر دیکھ کر خوفزدہ ہیں اور ان معصوم لوگوں کے لیے دل ٹوٹے ہیں جو بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔” “ہم امن کے لیے کھڑے ہیں۔

Advertisement

راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ “ہم یوکرین کے بچوں کو مدد فراہم کریں گے جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

سابق عالمی نمبر ایک کے مطابق تقریباً 60 لاکھ یوکرائنی بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کا یہ بہت نازک وقت ہے اور اس انتہائی تکلیف دہ تجربے سے نمٹنے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، “

واضح رہے کہ راجر فیڈرر فاؤنڈیشن 2003 میں جنوبی افریقہ اور سوئٹزرلینڈ میں تعلیمی منصوبوں کی حمایت کے لیے قائم کی گئی تھی۔

راجر فیڈرر 20 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح، وہ واحد ٹینس اسٹار نہیں ہیں جو یوکرین کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہیں۔ اینڈی مرے نے بھی اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 2022 کی بقیہ کمائی یوکرین میں بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر