
غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے پولینڈ پہچنے والے طالب علموں کو جلد پاکستان واپس لائیں گٸے۔
انہوں نے کہا کہ انتظار کررہے تھے کہ وہ کسی دوسرے ملک بحفاظت پہنچ جاٸیں، یوکرین وار زون میں ہے اس لیے وہاں فلاٸنگ کی اجازات نہیں۔
وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ یہ سارے اپنی دولت بچانے کے چکر میں لانگ مارچ اور دھرنے کررہے ہیں۔
غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور تمام اتحادی بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لاٸیں بھر پور مقابلہ کریں گے اور اگر ان کے پاس ہمارے ممبر ہیں تو ان کے نام بتاٸیں۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے، ہمارے ممبران اور اتحادی ہمارے ساتھ سیہسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News