Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینڈک کی شکل والی عجیب و غریب بچے کی پیدائش، دیکھنے والوں کا رش لگ گیا

Now Reading:

مینڈک کی شکل والی عجیب و غریب بچے کی پیدائش، دیکھنے والوں کا رش لگ گیا

بھارتی ریاست بہار کے گِیا ضلعے میں ایک خاتون نے عجیب و غریب بچے کو جنم دیا ہے، جس کا چہرہ مینڈک کی شکل کا ہے۔

اس عجیب و غریب بچے کی پیدائش کی خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسپرم میں کسی طرح کی کمی کی وجہ سے جنین پوری طرح سے ڈیولپ نہیں ہوپاتا، یہی اس بچے کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

یعنی خاتون نے دورانِ پوری طرح سے تیار نہ ہوپائے بچے کو جنم دیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پورے بھارت میں اس طرح کی کئی زچگیاں ہوئی ہیں، جن میں پیدا ہوا بچہ بالکل عجوبہ نظر آتا ہے۔ حالانکہ ایسے نامکمل بچوں کے زندہ رہنے کی امید کافی کم ہوتی ہے۔

Advertisement

اس بچہ کی پیدائش گروآ تھانہ علاقے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی ہے۔ ڈاکٹر اور نرس بھی اس بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ بچہ کچھ دیر کے لیے زندہ رہا ، پھر اس کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچہ بالکل مینڈک کی طرح نظر آرہا تھا۔

بچے کا سر، ہاتھ، پیر، کان، آنکھ، ناک بالکل مینڈک سے مل رہے تھے۔

ایسے نامکمل بچے کو دیکھ لیبر روم میں موجود نرسنگ اسٹاف حیران رہ گئے۔

خبر پھیلی تو اسپتال میں اس بچے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ پہنچنے لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر