وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہمیں جہیز کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے بیٹیوں کی بہترین پرورش کا حکم دیا ہے، مساجد معاشرے میں کمیونٹی سینٹر کی حیثیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہیز نہ ہونے کی وجہ سے بیٹیاں آج گھروں میں بیٹھی ہیں، ہمیں جہیز کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے۔۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا واسطہ ہے میں ہاتھ جوڑ کے کہتا ہوں کہ جو اپنی بیٹی نہیں پال سکتا وہ ہمیں دے دیں، ہم اس کو اپنی بیٹی سمجھ کر پالیں گے بھی اور اس کو پڑھائیں گے بھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
