
پاکستان کپ کے ایک روزہ میچ کے تیسرے میچ میں خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں کے پی کے نے ٹاس جیت کر سینٹرل پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سینٹرل پنجاب نے مقررہ 50 اوورز مین 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سے احمد شہزاد 37 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،رضوان حسین 27،محمداخلاق26 جبکہ عمر اکمل بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
کے پی کے کی جانب سے خالد عثمان اور مہران ابراہیم نے 3،3 شکار کیے جبکہ ارشد اقبال،آصف آفریدی اور عمران خان جونیئر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا گیا ہدف کے پی کے نے 43 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کے پی کے کی جانب سے وقار احمد نے 68 رنز کی اننگ کھیلی،کامران غلام نے 56 رنز بنائے،مہران ابراہیم 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عادل امین نے 28 رنز بنائے۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سےعثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ قاسم اکرم نے 1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News