Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘رات میں مزے دن میں تنقید’: پونم پانڈے کا ناقدین کو کرارا جواب

Now Reading:

‘رات میں مزے دن میں تنقید’: پونم پانڈے کا ناقدین کو کرارا جواب

فحش فلموں کی بھارتی اداکارہ پونم پانڈے نےخود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

پونم  ان دنوں کنگنا رناوت کے شو ‘لاک اپ’ سے ہیڈ لائنز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

شو میں وہ اپنے ایک الگ انداز سے لوگوں کو تفریح فراہم کر رہی ہیں۔

حال ہی میں اپنے شوہر سیم بومبے کے راز کھولنے کے بعد وہ ناقدین پر بھڑکتی نظر آئیں۔

پونم پانڈے نے ٹرول کرنے والوں کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں صبح ٹرول کرتے ہیں وہ رات کو چھپ کر ان کی ویڈیوز دیکھ کر مزے لیتے ہیں۔

Advertisement

اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بھی بات کی۔

پونم پانڈے نے بتایا کہ رشتہ دار اور سوشل میڈیا صارفین روزانہ انہیں ان کے کام کے حوالے سے طعنے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا، اگر میں اپنے کپڑے اتارتی ہوں اپنا جسم دکھاتی ہوں اور آپ مجھے بے شرم کہتے ہیں تو میں یہ نہیں مانوں گی۔ میرے خیال میں جو لوگ دوسروں کو برا سمجھتے ہیں وہ خود بے شرم ہوتے ہیں۔

پونم نے کہا کہ ان کی ویڈیوز پر 60 ملین امپریشن، 200 ملین ویوز ہر ماہ اس طرح نہیں آتے۔ یہ چھپے ہوئے فالوورز کون ہیں؟ یہ لوگ رات کو میری ویڈیوز دیکھتے ہیں اور صبح اٹھتے ہی مجھے ٹرول کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ بے شرم کون ہیں، وہ یا میں۔

کنگنا رناوت کا متنازع ویب شو ’لاک اپ‘ ان دنوں کافی بحث میں ہے۔

 27 فروری سے آلٹ بالاجی پر مفت نشر ہونے والے کنگنا رناوت کے ویب شو میں ایک سے بڑھ کر ایک کنٹیسٹنٹ سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

 پونم پانڈے کا نام ان متنازع مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ اس شو میں پونم پانڈے کی گرینڈ انٹری اتوار کی رات ہوئی ۔ اس کے بعد کنگنا رناوت نے اداکارہ سے براہ راست بہت بولڈ سوال کر دیا۔

کنگنا نے ’ایڈلٹ فلم‘ کے بارے میں پوچھا تو پونم پانڈے نے بھی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا جواب سامنے رکھ دیا۔

شو کا ایک پرومو سامنے آیا ہے جس میں کنگنا نے پونم سے پوچھا تھا کہ ’آپ ایڈلٹ فلمیں بناتی ہیں اور اس کو پروموٹ کرتی ہیں؟‘

اس پر پونم نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر کسی اصول کو نہیں توڑتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے بھی ویڈیوز بنائے ہیں یا جتنے فوٹوز کلک کیے ہیں میں نے کوئی قانون نہیں توڑا ۔ اگر لوگ فیک پسند کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ لوگ اصلی کو بھی پسند کریں گے۔

 پونم پانڈے نے اپنے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ سے شو کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو میں پونم پانڈے کی گرینڈ انٹری دکھائی دے رہی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں کنگنا نے سب سے پہلے پونم کا تعارف کرایا۔ کنگنا کہتی ہیں، ’بھارت ورلڈ کپ جیتتا ہے لیکن لوگ ان کے چینل پر بیٹھتے ہیں۔ لوگ انہیں سننا کم اور دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ آپ بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر