
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان نے بھی والد کی نئی تصویر شئیر کردی۔
انسٹاگرام پر سہانا خان نے اپنے والد شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے آٹھ پیک ایبس، لمبے بالوں اور رعب دار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے سہانا نے لکھا کہ اوہ! میرے والد 56 سال کے ہیں اور اب ہم بہانے بھی نہیں بنا سکتے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حال ہی میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، جس کیساتھ ہی بے تاج بادشاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔
شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے لُک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح حیران ہی رہ گئے ہیں۔
اس تصویرکو دیکھنے کے بعد اگر کہا جائے کہ کنگ خان نے تن سازی میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا تو غلط نہیں ہوگا۔
بالی ووڈ کنگ اپنی آنے والی فلم ’پٹھان ‘ میں بالکل ہی ایک نئے انداز میں دکھائی دیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان کا جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے جس پر 6 کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔
فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کااعلان کر دیا گیا
حال ہی میں شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔
شاہ رخ خان نے فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے، 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔
I know it’s late… But remember the date… Pathaan time starts now…
See you in cinemas on 25th January, 2023.
Releasing in Hindi, Tamil and Telugu.
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you. @deepikapadukone |@TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/dm30yLDfF7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 2, 2022
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کا شو بگ باس کی سستی کاپی نکلا؟سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت بھی عالیہ بھٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News