
بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے آریانگر اسلامیہ پارک میں پونچھ روڑ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ منصوبے کو پونے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے بہترین اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اگلے مالی سال میں شروع کیا جائے گا، کھاڑک نالے کی سڑک کو موٹر وے سے ملایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ڈھائی ارب روپے لاگت آئے گی، صوبائی حلقہ 151میں 2 نئے ڈگری کالج بنائے جارہے ہیں، موڑسمن آباد میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے انڈر پاس بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی 151کو ترقی کے لحاظ سے مثالی حلقہ بنادیا ہے، حلقے کے تمام پارکوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ حلقے میں تعلیم اور صحت کے اداروں کو بھی آپ گریڈ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندہ ہوں اور عوام میں ہی رہتا ہوں، سابق حکمرانوں کو عوام کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کا کبھی خیال نہ آیا، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔
افتتاحی تقریب میں یونین کونسل کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News