2019 کے مقابلے میں 2021 میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔
فیصل آباد شہر میں گھریلو جھگڑے پر نند نے بھابھی پر گرم پانی پھینک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد شہر کی شاداب کالونی میں پیش آیا، جہاں مہض گھریلو جھگڑے پر نند نے بھابھی پر ابلتا ہوا گرم پانی ڈال دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نند مہوش نے بھابھی مریم پر ابلتا ہوا گرم پانی ڈال دیا، گرم پانی کے باعث مریم کی گردن اور جسم جھلس گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون مریم کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی سرگودھا میں بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک سابقہ رنجش پر بااثر ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی عدالت لگا کہ علاقے کے رہائشی ارشد پر ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کیا تھا۔
ارشد کو بدترین تشدد کے بعد گلیوں میں گھسیٹا گیا جبکہ اہل علاقہ بااثر افراد سے غریب محنت کش کی جان چھڑوانے کے لئے منت سماجت کرتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
