
بالی وُڈ کے معروف اداکار عامر خان نے ماضی کی سپر ہٹ فلم میں ادکارہ رانی مکھرجی سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کل بھارتی میڈیا پر عامر خان اور رانی مکھرجی کا 2018 میں دیا گیا ایک انٹرویو موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جس میں بالی وُڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے بتایا کہ ان کی فلم غلام کے میکرز مکیش بھٹ، وکرم بھٹ اور ہیرو عامر خان کو لگتا تھا کہ ان کی آواز ز اس معیار کی نہیں جیسی اس وقت کی ہیروئنز کی آواز ہوا کرتی تھی۔
رانی نے اس انٹرویو میں کہا کہ اس وقت عامر خان نے مجھے اس بات پر راضی کیا کہ میری آواز پر کسی اور اداکارہ کی ڈبنگ کی جائے، عامر نے رانی سے کہا کہ آپ سری دیوی کی مداح ہیں اور متعدد فلموں میں ان کی آواز پر بھی ڈبنگ کی جاچکی ہے۔
رانی کے مطابق عامر نے یہ بھی کہا کہ ہم فلم کی بہتری کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
تاہم اس انٹرویو میں رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ جب عامر کو احساس ہوا کہ فلم میں میری آواز پر ڈبنگ کرنا غلطی تھی تو انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور معذرت بھی کی۔
رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ عامر خان کے مطابق اس وقت ان کے نزدیک کچھ بھی فلم سے زیادہ اہم نہ تھا۔
تاہم رانی مکھرجی نے کہا کہ مجھے بھی لگا عامر درست ہیں اور میں نے رضا مندی ظاہر کردی، اس وقت نئی اداکارہ ہونے کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا لیکن عامر کی یہ اچھی بات تھی کہ انہوں نے مجھے اس بارے میں آگاہ کیا۔
مذکورہ انٹرویو میں رانی مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ ہ فلم ‘غلام’ اور ‘کچھ کچھ ہوتا ہے ‘کی شوٹنگ ایک ہی وقت میں جاری تھی، ‘غلام’ کی ڈبنگ ہوتا دیکھ کر کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ڈائریکٹر کرن جوہر نے پوچھا کہ فلم ‘غلام’ میں تمہاری آواز پر ڈبنگ کیوں کی جارہی ہے؟
کرن جوہر کے سوال پر بتایا رانی نے انہیں بتایا کہ عامرخان کو ایسا لگتا ہے کہ میری آواز معیاری نہیں جس پر کرن نے کہا کہ پہلی فلم میں ڈبنگ سے مطمئن ہوں اور پوچھا کہ کیا آپ میری فلم میں بھی ڈبنگ کریں گی؟
تاہم کرن جوہر نے ان کی آواز پر ڈبنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور یوں ان کی آواز انڈسٹری میں قابل قبول ہوگئی۔
رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ کہ عامر خان نے فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کو کامیاب ہوتا دیکھنے کے بعد مجھ سے رابطہ کرکے تسلیم کیا کہ فلم ‘غلام’ میں ڈبنگ کا فیصلہ غلط تھا، آپ کی آواز بہت اچھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News