
پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی یاد دہانی کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی یاددہانی کرادی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کے لیے مزید مہلت نہیں دے گا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News