Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرنے سے قبل بالی وُڈ کے ان اداکاروں نے اپنی جائیداد کی کیا وصیت کی تھی؟

Now Reading:

مرنے سے قبل بالی وُڈ کے ان اداکاروں نے اپنی جائیداد کی کیا وصیت کی تھی؟

شوبز سے وابستہ افراد بےحد محنت کر کے نام اور پیسہ کماتے ہیں تاہم بالی وُڈ کے چند ایسے اداکار بھی گزرے ہیں جو اپنے مرنے سے قبل ہی اپنی جائیداد کو غریبوں میں تقسیم کرنے کی وصیت کر گئے تھے۔

بالی وُڈ کے وہ کونسے اداکار ہیں جو دنیا سے بچھڑنے سے پہلے ہی اپنی جائیداد غریبوں میں عطیہ کر گئے تھے آیئے جانتے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت

Your legacy will live on': Sushant Singh Rajput's sister shares video on  late actor's birthday-Watch

بالی وُڈ کے مشہور اداکار اور سب کے دلوں پر راج کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت دو سال قبل بےحد کم عمر میں ہی اپنے مداحوں سےبچھڑ گئے تھے تاہم آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ اتنی کم عمر میں بھی اپنے مرنے کے بعد اپنی جائیداد کو کس طرح تقسیم کرنا ہے یہ وصیت کر چکے تھے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق سشانت نے اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی انہیں ہمیشہ سے خواہش تھی تاہم اہلخانہ نے اداکار کی موت کے بعد تمام جائیداد غریبوں میں عطیہ کردی تھی، یاد رہے کہ بھارت کے سکیورٹی ادارے اداکار کی موت کی وجوہات پر تحقیقات کررہے ہیں۔

سری دیوی

After Sri Devi, her daughters will be the owner of her property

سری دیوی کو بھارت میں کسی دیوی سے کم نہیں سمجھا جاتا بالی وڈ پر راج کرنے والی ادکارہ سری دیوی کا انتقال 2018 میں ہوا جس کے بعد ان کے شوہر بونی کپور نے اداکارہ کی خواہش کے مطابق ان کے اثاثوں کا نصف حصہ غریبوں میں عطیہ کیا۔

جبکہ گاؤں میں اداکارہ کے نام سے منسوب اسکول کی بنیاد بھی ڈالی گئی جہاں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی جبکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت حادثاتی طور پر باتھ روم کے باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

Advertisement

عرفان خان

Irrfan Khan dies in Mumbai at 53 fighting colon infection | Celebrities  News – India TV

بالی وڈ کے مایاناز اداکار عرفان خان 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد 53 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے اپریل 2020 کو زندگی کی بازی ہار گئے ان کی زندگی میں تو لوگ ان کے مزاج اور ان کے اخلاق کے دیوانے تھے ہی تاہم وہ ایک اچھے انسان تھے یہ انہوں نے مرنے کے بعد بھی ثابت کر دکھایا۔

اداکار کی موت کے بعد ان کی اہلیہ نے عرفان کی خواہش کے مطابق ان کی جائیداد کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا، یاد رہے کہ عطیہ کیے گئے اثاثوں کی مالیت 600 کروڑ تھی۔

سدھارتھ شکلا

SHOCKING! Sidharth Shukla Passes Away At 40 - News, Entertainment &  Lifestyle

Advertisement

سدھارتھ کی موت نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا بھارت کے مشہور پروگرام ‘بگ باس 13’ سے شہرت حاصل کرنے والے سدھارتھ کا گزشتہ برس ستمبر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے وصیت میں اپنے تمام اثاثے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کہا جاتا ہے کہ سدھارتھ شکلا کے اثاثوں کی مالیت 50 کروڑ تھی جو کہ ان کی موت کے بعد غریبوں میں عطیہ کر دی گئی۔

لتا منگیشکر

Lata Mangeshkar died due to multiple organ failure: Doctor

بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر رواں برس ماہ فروری میں 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، کہا جاتا ہے کہ معروف گلوکارہ کی وصیت تھی کہ تمام جائیداد عطیہ کردی جائے۔

لتا کورونا کا شکار ہونے کے باعث بریچ کینڈی اسپتال ممبئی میں انتقال کر گئی تھیں جہاں وہ انتقال کر گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر