ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پاک بحریہ کی جانب سے مشق سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہمہ وقت بھرپور حربی تیاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق سی اسپارک کی اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ تقریب کے دوران ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سفارشات بھی پیش کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
