مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کردیا یہ انتشارکی جماعت ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوہمیشہ پاکستان تحریک انتشارکہا، پی ٹی آئی اپوزیشن میں بھی انتشارپیدا کرتی تھی، اب حکومت میں ہے تب بھی انتشار پھیلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ثابت کردیا یہ انتشارکی جماعت ہے، حکومت عدم اعتماد سے پہلے 10 لاکھ افراد کو اسلام آباد میں جمع کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی وزراء انتشار کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کس کو ڈرانا چاہتی ہے، حکومت کہتی ہے عدم اعتماد سے پہلے10 لاکھ لوگ لائیں گے، انکے کہنے پرارکان اسمبلی میں نہیں آئیں گے،عوام کیوں آئیگی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ حکومت کی پریشانی بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے، حکومت کے جھوٹے وعدےعوام پرعیاں ہوچکے ہیں، باتیں آسان ہوتی ہیں حکومت چلانا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہتے تھے کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گا، وزیراعظم کراچی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے ملنے آئے، کل وزیراعظم کو پارلیمنٹ لارجز جانا پڑا ، چوہدری شجاعت سے بات کرنے کیلئے وزیراعظم کو جانا پڑا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کہتے تھے خودکشی کرلوں گا آئی ایم کے پاس نہیں جاؤں گا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ رکھوں گا ،قرض نہیں لوں گا ، انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
