پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پرحملے کے دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ بے بسی جلد ختم ہوجائے گی۔
قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی گورنرہاؤس اورایم این ایز کے گھر دیکھےہوئے ہیں، پولیس نے جو مقدمہ درج کیا اسے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا وزیراعظم اورایم این ایزکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ یہ سندھ ہاؤس پر حملہ سندھ پر حملہ ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ ہاؤس پرحملے کےدوران پولیس تماشائی بنی رہی جبکہ پولیس نے ہماری درخواست بھی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو ایف آئی آر درج کی گئی اسے مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم، وزیر خارجہ، فواد چوہدری، شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News