اداکاری کے ساتھ ساتھ ثنا فخر بے پناہ دیگر صلاحیتوں کی مالک بھی ہیں۔
ثنا آئے روز اپنی تصاویر، ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جو ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہوتی ہیں۔
اداکارہ مداحوں اپنی کو نئی صلاحیتوں سے بھی حیران کئے رکھتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے سِکس پیکس دکھا کر فینز اور ساتھی اداکاراؤں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
ثنا فخر کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں ان کے سِکس پیکس نمایاں ہورہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا، لیکن اداکارہ اور میزبان جگن کاظم اور متھیرا نے ثنا فخر کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی تصویر کو خوب پسند اور شئیر کیا ہے۔
ثنا فخر کو ہیوی بائیکس چلانے کا شوق بھی ہے اور وہ اپنی اس صلاحیت سے بھی لوگوں کو حیران کر چکی ہیں۔

ان کے ایروبکس کے کمالات دیکھ کر بھی مداحوں کے منہ کھلے رہ گئے تھے۔

قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاشرے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں لڑکی کو بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔
ان کا تعلق ملتان سے ہے جہاں اکثریت قدامت پسند ہے اور وہاں عورت کے بائیک چلانے کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
