پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کی گرفتاری کے معاملے میں عدالت نےعبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورمیں متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی کی سستے داموں لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کی گرفتاری کیلئےعدم دلچسپی ظاہر کی جس پر عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمین کی عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ آڈیٹر جنرل کی حتمی رپورٹ کے بعد ملزمان کو طلبی سے قبل نوٹس دیا جائے۔
اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے عبداللہ اویس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔
ملزم کی طرف سے مزمل عتیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
ملزم کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے عبداللہ اویس و دیگر کیخلاف اراضی لیز کے معاملے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ تفتیشی افسر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے روبرو معاملے کی تحقیقات روکنے کا بیان دے چکا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا لپ آڈیٹر جنرل پاکستان آفس کے حتمی آڈٹ تک معاملے پر تحقیقات روکی گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ کر کے رپورٹ متعلقہ اداروں کو پیش کرنی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے میٹنگ منٹس میں تحقیقات روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میٹنگ منٹس کی روشنی میں ایف آئی اے کا مؤقف بھی ریکارڈ پر آچکا ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بغیر اختیار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مؤقف دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکوائری روکنے کا بیان دینے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی کے معاملے پر انکوائری نہیں روکی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں میرٹ پر خارج کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
