Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، اسد قیصر

Now Reading:

حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا، آپ کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے، میں ویلکم کرتا ہوں، قانونی رائے لی ہے، یہ میرا کام ہے کہ ماہرین سے مشاورت کروں، میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایک بات واضح کروں جو اقدام اٹھاؤں گا قانون و رولز کے مطابق ہوگا، حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ اسمبلی اجلاس سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہیں، آپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا فیصلہ ہوا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں، آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پر اجلاس ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر