Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، شیخ رشید
جنہوں نے عدم اعتماد کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا وہ خود پریشان ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 24 سال کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے، آسٹریلوی ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی انشاء اللہ آئے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں، مشکل وقت میں ہم بہت جلد تیار ہوجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی آفت دروازہ کھٹکھٹا کر نہیں آتی۔ ہمیں اپنے آپ کو زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے، سول ڈیفنس کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، کالجوں میں نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ہم نے سب کو پیکیج دیا، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرکے ہم نے پہلی دفعہ غریب آدمی کو سہولت دی گئی ہے، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  22اور 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ،پہلی دفعہ 23 مارچ کو جے 10 سی طیارے پریڈ میں ہوں گے، اپوزیشن کو اپنے مارچ  کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول اربوں روپے لگا کر اسلام آباد آرہا ہے انہیں آنے دیں، میں تو پہلے دن سے کہتا ہوں، عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا وقت پڑا ہے، تحریک عدم اعتماد آسان کام نہیں، اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر