Advertisement
Advertisement
Advertisement

بسمہ معروف ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد مایوس

Now Reading:

بسمہ معروف ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد مایوس

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناقابل فراموش آؤٹ ہونے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن  ٹیم اپنے سات میچز میں صرف ایک فتح حاصل کر سکی او پوائنٹس ر ٹیبل میں سب سے نیچے رہی۔

 ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح 2009 کے بعد مقابلے میں پاکستان کی پہلی جیت تھی۔

کپتان نے کہا کہ یقیناً ہم مایوس ہیں کیونکہ ہمیں اپنی توقعات کے مطابق نتائج نہیں ملے ہم نے دو قریبی میچز ہارے، اگر ہم وہ میچ جیت جاتے تو پوائنٹس ٹیبل پر ہماری پوزیشن مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی لیکن ہم نے بہت کچھ سیکھا، دوسروں کے مقابلے ہماری ٹیم کے درمیان فرق ذہنیت اور کھیل کی طرف نقطہ نظر ہے اور  ہمیں اس بات پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم کھیل کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

بسمہ نے کہا کہ کھلاڑی صرف چند اچھی پرفارمنس نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹورنامنٹ کے مثبت پہلوؤں کو دیکھیں تو ہماری دو دو اچھی پرفارمنس ہے، سدرہ امین نے سنچری اسکور کی، ورلڈ کپ میں اس سے قبل کسی پاکستانی بلے باز نے سنچری نہیں بنائی، ندا ڈار نے چند میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیتا۔

Advertisement

انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں اپنی رائے دی اور ان خامیوں پر توجہ مرکوز کی جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

بسمہ نے کہا کہ اگر ہم اپنی ورلڈ کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو ہمیں بہت سی چیزیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اور ہم وطن واپس آنے کے بعد ان پر کام کریں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ بالآخر ہم 13 سال بعد ورلڈ کپ میں ایک گیم جیتنے میں کامیاب ہوئے اور اپنی ہار کا سلسلہ توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چیمپئین شپ میں کچھ میچز ہونے والے ہیں جو ہماری ذہنی طاقت اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے،ہم آہستہ آہستہ بہتر ہوں گے کیونکہ ہم مزید گیمز کھیلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر