Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج صبح روس نے حملے میں فاسفورس بم استعمال کئے، زیلنسکی کا دعویٰ

Now Reading:

آج صبح روس نے حملے میں فاسفورس بم استعمال کئے، زیلنسکی کا دعویٰ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح روس نے یوکرین پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ بچے اور جوان دوبارہ موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا روس ہر وہ اقدام کر رہا ہے جو عالمی سطح پر پابندی کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر فاسفورس ہتھیاروں کی تعیناتی کا الزام بھی لگایا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ فاسفورس بم ایک پاؤڈر پھیلاتے ہیں جو آکسیجن کے رابطے میں آنے پر جلتا ہے اور شدید جلنے کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement

زیلنسکی نے کہا کہ فاسفورس بم سے دوبارہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں، خاص طور پر معصوم بچے اور جوان دوبارہ جل کر مر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ نیٹو روسی حملوں سے یوکرین میں ہونے والی ہلاکتوں کو روک سکتا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ ہماری فوج بڑی بہادری کے ساتھ روسی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے، اور یوکرینی عوام نے بھی روسی حملے کو قبول نہیں کیا اور وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح روسی ٹینکوں کے آگے کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ زیلنسکی کے دعوے پر ابھی تک روس کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر