برطانیہ میں اشتہارات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے 50 سے زائد کرپٹو کمپنیوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اشتہاری اور کرپٹو کمپنیاں ہائی رسک درجے میں موجود ڈیجیٹل اثاثوں کو فروغ دے رہی ہیں، جو کہ درست نہیں ہے۔
اے ایس اے کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کی توجہ ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف مبذول کرانا اورانہیں مالیاتی خطرات سے دوچار کرنے پر50 سے زائد کمپنیوں کوانتباہی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے جعلی اشتہارات چلانے پر فیس بک پر مقدمہ درج
اے ایس اے نے اشتہاری کمپنیوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ اپنے اشتہارات پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملکی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
We've published four rulings this week, including one which bans an ad for a cryptocurrency for taking advantage of consumers’ lack of experience in this area: https://t.co/dbGYsWQNqM pic.twitter.com/WVXorDwXVg
— ASA (@ASA_UK) March 2, 2022
اشتہارات کے حوالے سے جاری ہونے والی نئی برطانوی ہدایات کے مطابق مشتہرین کو اپے اشتہارات میں یہ بات واضح اور نمایاں طور پر ظاہر کرنی ہوگی کہ کرپٹو سیکٹر ملک میں بے قاعدہ ہے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو کرپٹو کرنسی کی غیر متغیر فطرت کے سبب مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کرنے والےبڑے نقصان کے لیے تیار رہیں، یورپی یونین
واضح رہے کی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے کچھ عرصے قبل ہی کرپٹو کرنسی کے اشتہارات کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے سرمایہ کاروں کے جذبات سے کھیلنا قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News