قائد حزب اختلاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی کے دوران ذمہ داری کو قانونی و آئین کے مطابق ادا کردنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ آٹھ مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی گئی تھی۔
خط میں شہابز شریف نے اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئین کے مطابق آپ چودہ دن میں اجلاس طلب کرنے کے زمے دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی زمے داری پوری نہیں کی۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ آج دعائے مغفرت کے بعد آئینی طور پر ضروری ہے کہ ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قرداد پر تین دن بعد اور سات دن سے پہلے ووٹنگ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
