
حکومت نے سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سخت ایکشن کی تیاری کرلی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا سندھ ہاؤس میں بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں، لوگوں کو رکھنے کے لئے پولیس منگوائی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا دارالخلافہ سندھ ہاؤس ہے، ہم اس پر ایک بڑا ایکشن پلان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے اس سے جان چھڑائی تھی جس طرح یہاں منڈیاں لگائی گئی ہیں یہ آئین کے خلاف ہے۔
سندھ ہاؤس پر ریڈ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ریڈ کا پتا نہیں مگر اس پر سخت ایکشن ہوگا۔
اس سے قبل سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی موجودگی کے حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔
ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔۔۔ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائ کرنی چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلے 5 لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے، اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News