Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے اپنے شوبز کیریئر کے لئے بھارت کو منتخب کر لیا

Now Reading:

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے اپنے شوبز کیریئر کے لئے بھارت کو منتخب کر لیا

پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل مونالیزا المعروف سارا لورین نے کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے شوبز کیریئر کے لئے بھارت اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بھارت کا انتخاب کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق سارا لورین نے حال ہی میں ’مومناز مکس پلیٹ‘ نامی شو میں انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں اپنی اداکاری کے کیرئیر میں اگر پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بھارت کا انتخاب کریں گی کیونکہ مواد تیار کرنے کے حوالے سے بھارت پاکستان سے بہت آگے ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ مگر زندگی گزارنے کے طریقوں پر وہ پاکستان کو فوقیت دیں گی، کیوں کہ بطور پاکستانی ہم کہیں بھی کسی اور ملک میں اس طرح زندگی نہیں گزار سکتے جس طرح اپنے ملک میں گزار سکتے ہیں۔

سارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کام کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام مونا لیزا ہے اور شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات میں یہی نام درج ہے تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کے وقت اپنا نام مونا لیزا سے سارہ لورین رکھا اور جب بھارتی مشہور اداکار سلمان خان نے ان کا نام سارہ لورین لیا تو انہیں بےحد اچھا لگا اور انہیں تب یقین ہوا کہ ان کا نام تبدیل ہو چکا ہے۔

Advertisement

13 سے 14 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

سارا لورین نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہی تھیں، جس وجہ سے وہ شوبز میں دکھائی نہیں دیں مگر اب انہوں نے ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ فلم کے ذریعے واپسی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کے وقت انہوں نے باقاعدگی کے ساتھ نماز پڑھی اور اہتمام کے ساتھ اعتکاف میں بیٹھیں اور وہ 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھتی آ رہی ہیں مگر بعض لوگ انہیں مسیحی سمجھتے ہیں۔

سارا لورین نے کہا کہ ان کے چہرے کے خدوخال چینی لوگوں سے بھی ملتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ میں چینی لڑکی کا کردار بھی ادا کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sara Loren (@saralorenofficial)

Advertisement

واضح رہے کہ سارا لورین نے مونا لیزا کے نام سے پاکستانی ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے فوری بعد وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 13 سے 14 سال کی عمر میں کیا تھا جب انہیں والد کی موت کے بعد والدہ کے ہمراہ کویت چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر