Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافی محسن بیگ کی ضمانت پیر تک لٹک گئی

Now Reading:

صحافی محسن بیگ کی ضمانت پیر تک لٹک گئی
محسن بیگ

اسلام آباد (فیاض محمود) سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت میں سرکاری وکیل نے عدالت سے مزید دلائل دینے کی مہلت طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر میاں عامر سلطان گورایہ اور سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر دلائل دیے گئے جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے محسن بیگ کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد محسن بیگ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Advertisement

جج محمد علی وڑائچ نےسرکاری وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے آغاز میں محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ، شاہ رخ جتوئی کیس میں سپریم کورٹ مصروف ہیں کچھ دیر میں پہنچیں گے جس کے بعد عدالت نے محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا تھا۔

محسن بیگ کی طرف سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔

محسن بیگ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر