Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 10 لاکھ افراد کا علاج مکمل

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 10 لاکھ افراد کا علاج مکمل
صحت کارڈ

صوبہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 10 لاکھ افراد کا علاج مکمل ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صحت کارڈ پرخیبرپختونخوا کے دس لاکھ افراد کا علاج مکمل ہوگیا ہے۔

 جاری کردہ ٹوئٹ میں تیمور جھگڑا لکھتے ہیں کہ 2016 سے 2020 تک ڈھائی لاکھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوئے۔

تیمور جھگڑا نے لکھا کہ  22-2021 میں سات لاکھ پچاس ہزار افراد نے صحت کارڈ پلس کے زریعے طبی سہولیات حاصل کیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ صحت کارڈ پلس پختونخوا حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔

صحت کارڈ پر کن بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے؟

Advertisement

صحت سہولت پروگرام کے تحت ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر کے کسی ایک فرد پر یہ تمام رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس میں خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔

اس پروگرام کی دستیاب معلومات کے مطابق ترجیحی علاج میں بیماریوں کی فہرست یہ ہے  امراض قلب اور شریان، اتفاقیہ اور حادثاتی علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، گردے کی پیوندکاری، مصنوعی بازو یا ٹانگ، ہر قسم کا کینسر، گردے اور مثانے کی بیماریاں بشمول ڈائلیسس، چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ اور نیورو سرجری۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر