Advertisement
Advertisement
Advertisement

چونیاں سرکل میں ڈاکو راج، شہری پریشان

Now Reading:

چونیاں سرکل میں ڈاکو راج، شہری پریشان
ڈاکو

چونیاں میں ایک ہفتہ کے دوران 10 وارداتیں ہوچکی ہیں تین شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے جبکہ پولیس بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں ہاؤسنگ سوسائٹی شہزادہ ماڈل سٹی میں 7 مسلح ڈاکووں نے واردات کی، ڈاکو شہری شیخ عطاء جیلانی کے گھر میں زبردستی گھس آئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈاکو کار میں آئے تھے، چار ڈاکو گھر میں داخل ہوئے جبکہ تین ڈاکو باہر کار میں موجود تھے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ تجوری سے آہنی راڈ کے ساتھ لاک توڑ کر 20 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی، 2 عدد ایل سی ڈی، 1 عدد موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے، ڈاکو گھر کے کپڑے کمبل اور سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس سٹی چونیاں اور ڈی ایس پی، ایس پی انویسٹی گیشن قصور موقع پر پہنچ گئے کرائم سین یونٹ نے ضروری کارروائی کی، ڈی پی او قصور کی جانب سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر