Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ؛ جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں

Now Reading:

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ؛ جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں
اسلام آباد میں جلسہ

اسلام آباد میں جلسہ

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی سے جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں اور کارکنوں کا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

شیڈول کے مطابق بلوچستان سے بڑا قافلہ 25 مارچ  کو روانہ ہوگا جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے علاوہ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔

 شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔

Advertisement

اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کا پڑاؤ اسلام کے سیکٹر جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان ہوگااور دھرنا بھی اسی مقام پر دیا جائے گا۔

پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لئے انتظامیہ سے 10 روزہ پڑاؤ کی تحریری اجازت بھی مانگ لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر