Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوچکی ہیں، اکبر ایس بابر

Now Reading:

عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوچکی ہیں، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کے بانی رکن کا انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے  بھارتی شہریوں سے فنڈز کیوں وصول کیے جبکہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں کسی کی ایما پر یہ کررہا ہوں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ حکمران میرے خلاف ایک بھی ثبوت سامنے لائیں جبکہ عمران خان  7سال سے کیس سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوچکی ہیں، عمران خان کو چیلنج  ہے  ٹی وی پر مباحثہ  کریں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں تمام تر ریکارڈ عوام کے سامنے رکھوں گا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات سچ ثابت ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ آگیا اسے کیوں چھپایا جارہا ہے، عمران خان کیوں استعفیٰ نہیں دیتے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ سنادے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ انتشار کی صورتحال سے نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر