Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ ملے گا اب 49 روپے فی لیٹر

Now Reading:

دودھ ملے گا اب 49 روپے فی لیٹر

ملک بھر میں دودھ پیٹرول سے بھی مہنگا فروخت ہورہا ہے، حکومتی نرخ مقرر کئے جانے کے باوجود کیٹل اور ڈیری فارمز اپنی من مانی قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔ کہیں دودھ 150 روپے فی لیٹر تو کہیں 170 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

جبکہ دودھ کی قیمتوں میں ابھی مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایک طرف جہاں پاکستان میں ڈیری فارمرز فرعون بنے ہوئے ہیں اور حکومت احکامات کی دھجیاں اڑئی جارہی ہیں، وہیں بھارت میں اب دودھ 49 بھارتی روپے (پاکستانی 117 روپے) فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ویسے تو بھارتی ڈیری کمپنی امول کے بعد اب مدر ڈیری نے بھی دودھ کے دام بڑھائے ہیں۔ لیکن اس سے صارفین پر بوجھ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

مدر ڈیری کے الگ الگ دودھ کے ویریئنٹ میں دو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب مدر ڈیری کا دودھ خریدنے پر صارفین کو دو روپے اور زیادہ دینے ہوں گے۔

Advertisement

کمپنی نے بتایا کہ لاگت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کمپنی امول کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کے کچھ دن بعد دام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے امول نے ملک بھر میں یکم مارچ 2022 سے دودھ کے دام دو روپے فی لیٹر تک بڑھائے تھے۔

مدر ڈیری کے دودھ کی قیمتیں برھانے کے بعد چھ مارچ سے ٹونڈ دودھ  49 روپے فی لیٹر ملے گا، جبکہ پہلے اس کی قیمت 47 روپے تھی۔

ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 41 روپے سے بڑھ کر 43 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جبکہ فل کریم دودھ کی قیمت 57 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 59 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اسی طرح مدر ڈیری کے بوتھ پر ملنے والے ٹونڈ دودھ کی قیمت 44 روپے کی جگہ 46 روپے فی لیٹر ہوگی۔ مدر ڈیری کے گائے کے دودھ  کی قیمت 49 روپے سے بڑھ کر 51 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد آدھا لیٹر سپر ٹی دودھ کی قیمت 26 روپے کی جگہ 27 روپے ہوگئی ہے۔ آدھا لیٹر کی پیکنگ والے فل کریم دودھ کے لیے قیمت 39 روپے، ٹونڈ کے لیے 25 روپے، ڈبل ٹونڈ کے لیے 22 روپے اور گائے کے دودھ کے لیے 26 بھارتی روپے ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر