Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان امیتابھ بچن کی کونسی فلم دیکھ کر رو پڑے؟

Now Reading:

عامر خان امیتابھ بچن کی کونسی فلم دیکھ کر رو پڑے؟

بھارتی اداکار عامر خان اپنے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم دیکھ کر خود پر قابو نہ پاتے ہوئے رو پڑے۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان امیتابھ بچن کی نئی فلم ’’جھنڈ‘‘ دیکھ کر روپڑے جو ریلیز سے کچھ دن قبل ہی اسپیشل اسکریننگ کے لئے پیش کی گئی تھی۔

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’’جھنڈ‘‘ ریلیز ہونے والی ہے تاہم اس فلم کی ریلیز سے قبل اسپیشل اسکریننگ منعقد کی گئی تھی، جس میں فلم دیکھ کر عامر خان نہ صرف جذباتی ہوگئے بلکہ فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار کے لیے انتہائی احترام کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے تقریباً 3 منٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے جس میں عامر خان کو فلم کی تعریفیں کرتے اور امیتابھ سمیت فلم کی کاسٹ اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان فلم دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے پڑتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہت ہی بہترین فلم ہے، یہاں تک کہ فلم کے بارے میں کہنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Advertisement

 عامر خان نے اس ویڈیو میں مزید کہا فلم ’’جھنڈ‘‘ امیتابھ بچن کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے یہی نہیں بلکہ انہوں نے فلم میں کام کرنے والے بچوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ فلم ’’جھنڈ‘‘ سماجی ورکر وجے بارس کی زندگی کی کہانی پر بنائی گئی ہے جنہوں نے کچی بستی میں رہنے والے بچوں کو فٹبال ٹیم بنانے کی ترغیب دی تھی۔ امیتابھ بچن نے اس قلم میں سماجی ورکر وجے کا کردار نبھایا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’جھنڈ‘‘ 2018 میں بننی شروع ہوئی  ہدایت کار نے چار سال قبل پونے میں فلم کا سیٹ لگایا تھا لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی تاہم بعد ازاں بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے فلم کو پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔

پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے فلم کے لیے اپنے معاوضے میں کمی کی تھی کیونکہ بگ بی کو اسکرپٹ بے حد پسند آیا تھا، امیتابھ بچن نے یہ کہہ کر انہیں حیران کردیا تھا کہ ’’مجھ پر خرچ کرنے کے بجائے آئیے فلم پر خرچ کریں‘‘۔

خیال رہے کہ فلم ’’جھنڈ‘‘4 مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر