
ناظم جوکھیو قتل کیس
ناظم جوکھیو کے قتل کو پانچ ماہ گزر گئے تاحال پولیس کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
عدالتی حکم کے باوجود پراسکیوشن اور تفتیشی افسر کی طرف سے اے ٹی سی کورٹ میں چالان جمع نہیں کرایا گیا جس کے بعد مدعی مقدمہ اور ناظم جوکھیو کی بیوہ کے وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عدالت نے 14 مارچ کو تفتیشی افسر کو دو دن میں کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
وکیل مدعی مقدمہ کے مطابق تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کوئی بھی کیس کی فائل لینے کو تیار نہیں ہے۔ کیس کے چالان میں تاخیر پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
محمد خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 8 فروری کو کیس کا چالان اے ٹی سی کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ایسا کبھی نہیں کہ کیس کا چالان گھومتا رہا ہو کوئی لینے کو تیار نہیں ہے۔
وکیلِ مدعی مقدمہ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے سامنے تمام حقائق رکھیں گے کہ غریب اور امیر کے الگ الگ قانون ہے۔ مقتول کی بیوہ شیرین جوکھیو پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے صرف انصاف چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News