
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروبارکے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کو دی جانےوالی مراعات کے باعث ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔
کراچی میں ٹائر فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔
صدر نے کہا کہ اس فیکٹری کا قیام چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹائروں کی تیاری سے اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور بہت جلد ٹائرکی مینوفیکچرنگ میں خودکفیل ہوجائے گا۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے عارضی ری فنانس اقتصادی سہولت متعارف کرائی ہے اور اس اسکیم کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر خاص طور پر چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے دیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے کاروبار کے لیے کمرشل بینکوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس فیکٹری کے ذریعے سالانہ تین سو ملین ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News