Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پاکستان کو مضبوط وخوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے‘

Now Reading:

’پاکستان کو مضبوط وخوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے‘

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23مارچ پر قائداعظمؒ اور مسلم لیگ کے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سے غیر متزلزل محبت اور وفا کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، پاکستان کی آزادی کی تاریخ میں 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے، پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر جاری ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیا، 23 مارچ والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر