Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ  کے خلاف اپنی ہیٹ ٹرک سے لاعلم تھا،لاستھ ملنگا

Now Reading:

جنوبی افریقہ  کے خلاف اپنی ہیٹ ٹرک سے لاعلم تھا،لاستھ ملنگا

سری لنکا کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر  لاستھ ملنگا کرکٹ ورلڈکپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک سے ہی لاعلم تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر کے اس یادگار لمحے سے متعلق لاستھ ملنگا نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہ یہ وہ دن تھا جس نے میرے کیریئر کو ایک شکل دی۔

اس ویڈیو پیغام میں ملنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک میں چھپی دلچسپ کہانی سنائی۔

سابق سری لنکن کرکٹر نے بتایا کہ جب انہوں نے لیجنڈری جیک کیلس کو آؤٹ کیا تو انہیں یہ علم ہی نہیں تھا کہ انہوں نے ہیٹ ٹرک کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ساتھی کھلاڑی ان کے قریب آئے تو انہوں نے بتایا کہ یہ تو ہیٹ ٹرک ہے جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہاں ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔

ملنگا نے اس کی وضاحت یوں پیش کی کہ ان کی تمام تر توجہ ٹیم کو میچ جتوانے پر مرکوز تھی اسی وجہ سے وہ اس پر دھیان نہیں رکھ سکے کہ انہوں نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

Advertisement

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2007 کے اس میچ میں ملنگا نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی یادگار بولنگ کی تھی اور چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر آسانی سے فتح کی جانب گامز کو جنوبی افریقہ کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔

جب سری لنکا کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ جبکہ جنوبی افریقہ کو 3 رنز درکار تھے تو لاستھ ملنگا کی ہی گیند پر رابن پیٹرسن نے چوکا لگا کر پروٹیذ کو جیت دلوائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر