Advertisement
Advertisement
Advertisement

صومالیہ، خشک سالی کے باعث قحط کا خطرہ منڈلانے لگا

Now Reading:

صومالیہ، خشک سالی کے باعث قحط کا خطرہ منڈلانے لگا

اقوام متحدہ (یو این) سے منسلک انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ میں خشک سالی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صومالیہ میں شدید خشک سالی کے باعث قحط کا خطرہ ہونے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ صومالیہ کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ صورتحال قحط کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔ملک میں خشک سالی کے خلاف جنگ جاری ہے، اور یہ بات شیئر کی گئی کہ گزشتہ ماہ اٹھارہ لاکھ لوگوں کو خوراک کی مد میں جبکہ  173ہزار 400 لوگوں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  کہا گیا ہے کہ  ملک میں مزید 4.9 ملین افراد کو مدد کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری سے تعاون کی درخواست کی گئی۔

یاد رہے، صومالیہ  کی حکومت نے بڑھتی ہوئی خشک سالی کی وجہ سے 23 نومبر 2021 کو ملک بھر میں “ایمرجنسی کی حالت” کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں، صومالیہ میں معاشی بحران سمیت اب قحط جیسی صورتحال کا پیدا ہونا اس امر کی نشاندہ کرتا ہے کہ مملکت میں موجودہ حالات مقامی انسانوں کے لیے خطرناک ہیں۔ عالمی ادارے نوٹس لیتے اس کا تدارک کریں تاکہ صومالیہ میں حالات بہتر ہوسکیں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر