Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈائلر اور میسیجز ایپ کے زریعے نجی ڈیٹا لیک کئے جانے کا انکشاف

Now Reading:

ڈائلر اور میسیجز ایپ کے زریعے نجی ڈیٹا لیک کئے جانے کا انکشاف

ایک نئے تحقیقی مقالے میں گوگل کی کچھ ایپلی کیشنز کے حوالے سے ہوشرُبا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل، ڈائلر اور میسجز جیسی ایپس سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ دونوں ایپلی کیشنز اینڈرائیڈ فونز پر پہلے سے ہی انسٹال ہوتی ہیں۔

مذکورہ مطالعے میں بتایا گیا کہ یہ ایپس صارف سے اجازت لیے بغیر گوگل کو ڈیٹا بھیجتی ہیں۔

اس اسٹڈی کو کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ڈگلس لیتھ  نے مرتب کیا ہے۔

Advertisement

لیتھ کا دعویٰ ہے کہ گوگل صارفین سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کر رہا ہے، جس میں پیغامات کی SHA26 ہیش، ان کے ٹائم اسٹیمپ، رابطے کی تفصیلات، آنے اور جانے والی کالز کا لاگ اور تمام کالز کا دورانیہ شامل ہے۔

اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ گوگل نے خاموشی سے اپنی ڈائلر اور میسجز ایپ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے پر رازداری کی پالیسی دینے سے گریز کیا ہے، جو کہ زیادہ تر فریقین کے لیے واضح خلاف ورزی ہے۔

لیتھ نے گزشتہ سال اس تحقیق کے بعد سامنے آنے والے نتائج کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

انوہں نے مشورہ دیا کہ سرچ کمپنی نے رازداری میں اس طرح کی غلطیوں سے بچنے کے لیے کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

گوگل نے ڈائلر اور میسجز ایپ سے ڈیٹا حاصل کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرنے کی پیشکش کی۔

گوگل نے کہا کہ میسج ہیش کو میسج سیکوینسنگ بگز کا پتہ لگانے کے لیے جمع کیا جاتا ہے۔ فون لاگز کو RCS پلیٹ فارم پر بھیجے جانے والے ون ٹائم پاس ورڈز کی خودکار شناخت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے لیا جاتا ہے۔

Advertisement

اگرچہ یہ وضاحتیں گوگل کو درحقیقت وہ کلین چٹ نہیں دیتیں جس کی وہ خواہش کرتی ہے، لیکن ہم امید کر رہے ہیں کہ مستقبل کے اینڈرائیڈ ورژنز اور ایپ اسٹور کی پالیسیوں میں بہت زیادہ ضروری تبدیلی لائی جائے گی، تاکہ صارفین اس کی ایپس کا استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر