Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند ایسے حیرت انگیز مناظرجو صدیوں میں دکھائی دیتے ہیں

Now Reading:

چند ایسے حیرت انگیز مناظرجو صدیوں میں دکھائی دیتے ہیں

یہ دنیا بے حد حسین ہے اور اس کا اندازہ وہی لگا سکتے ہیں جو فطرت سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی حسین وادیاں، جھرنے، آسمان کو چھوتے برف پوش پہاڑ اورسرسبز میدان فطرت سے محبت کرنے والوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

 یہ تمام نظارے قدرت نے انسان کے لئے بنائیں ہیں۔ ان ہی حسین نظاروں کے درمیان کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں جنہیں دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے، یہاں پر ایسے ہی مناظر پیش کئے جارہیں ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گے۔

بل کھاتا انوکھا کھیرا

کھیرا ایک سبزی ہے جو دنیا بھر میں ایک ہی شکل اور رنگ کی پیدا ہوتی ہے، لیکن کبھی کچھ منفرد بھی ہوجاتا ہے جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں کھیرا بل کھاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

Advertisement

قوس قزاح

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پانی کے قطرے سے جب سورج کی کرنیں گزرتی ہیں تو یہ سات رنگوں میں تقسیم ہوجاتی ہیں انہی رنگوں کو دھنک یا قوس قزاح کہتے ہیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نلکے سے نکلنے والے پانی سے سورج کی کرنیں گزرنے پر قوس قزاح بن گئی ہے۔ ایسا منظر کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

حسین اتفاق

زندگی میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جو شے آپ کے پاس ہو اس پر بنی تصویر بلکل اسی جگہ کی ہو جہاں آپ موجود ہوں، جیسا کہ اس تصویر میں نظر آرہا ہے اس لائٹر کو خریدنے والے نے سوچا بھی نہیں ہوگا وہ کبھی اس مقام کا رخ بھی کرے گا مگر اتفاق سے وہ شخص اس منظر کا لائٹر پر بنی تصویر کے ساتھ موازنہ کر رہا ہے کیو نکہ دونوں بلکل ایک جیسی ہیں۔

Advertisement

گوشت ہے یا پتھر

بھنے ہوئے گوشت کو دیکھ کر ہر ایک اسے کھانا کی خواہش رکھتا ہے اور جب یہ سامنے آجائے تو پھر ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ٹھہریئے! اس تصویر میں نظر آنے والا گوشت نہیں ہے بلکہ یہ ایک پتھر ہے جو قدرتی طور گوشت سے مشابہت رکھتا ہے۔

بادل نے بنایا دنیا کا نقشہ

Advertisement

بادلوں کو جب بھی دیکھیں اس میں کوئی نہ کوئی تصویر بنی ضرور نظر آتی ہے لیکن اسے حسن اتفاق کہیں کہ اس منظر میں بادل دنیا کا نقشہ پیش کر رہے ہیں۔

  جیکٹ کا رنگ یا قوس قزاح

سیروتفریح کے لئے جانے والے تصاویر ضرور لیتے ہیں تاکہ زندگی کے حسین لمحات کی یادیں تصویروں کی صورت میں محفوظ رہیں۔ لیکن کچھ تصاویرلیتے ہوئے ایسے مناظر اس تصویر کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں جیسے کہ انہیں سوچ سمجھ کر لیا گیا ہو جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کی جیکٹ پر بننے والی قوس قزاح حقیقی قوس قزاح سے مل گئی جس نے اس تصویر کوخوبصورت کے ساتھ منفرد بھی بنادیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر