عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں بیان بازی پر یقین نہیں رکھتا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بیان بازی میں کرتا نہیں نہ یقین رکھتا ہوں، 200 ارب خسارہ ہے، میں وہ بندہ نہیں جو پورا سال بجٹ روک کے رکھوں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے کوئی ذرائع نہیں ہیں، بلوچستان میں صرف بارڈرز ہیں جس سے لوگ مزدوری کرتے ہیں، بجٹ سے ہی لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بجٹ میں کسی کی اسکیم نہیں کاٹوں گا، 200 ارب کہاں سے لائیں یہ ہمارے بس کی بات نہیں لیکن ملکر بات کرینگے، کبھی بھی حساس موضوع پر بات نہیں کی گئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس حکومت کو یہ سہرا ہے کہ ہم نے ریکوڈک پر 9 گھنٹے بحث کی، ریکوڈک سے بلوچستان تمام چیزیں ملکر 40 فیصد ملے گا، اگر ہم رہے تو 50 فیصد تک بھی حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پتہ ہی نہیں ہوتا تھا محکمہ مائنز معاہدہ کرتا تھا، ریکوڈک پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا خود گیا تھا، جس دن یہاں مشینری منتقل ہوگی 5 فیصد رائلٹی ملے گی۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں بھی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، کابینہ میں تمام معاملات پر بحث کی اور تمام شکوں پر بات کی، ڈاکٹروں سے ایگریمنٹ نہیں کیا مذکرات کیے تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پڑھے لکھے طبقے سے یہ امید نہیں تھی، ایک تو ڈیوٹی نہیں کرتے پھر سڑک بھی بند کرتے ہیں، ڈاکٹرز پر ایف آئی آر ہوئی ہے، عدالت میں دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
