Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین تنازعہ، آئی ایم ایف نے غذائی قلت کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

روس یوکرین تنازعہ، آئی ایم ایف نے غذائی قلت کا عندیہ دے دیا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اقوام عالم کو خوارک کی فراہمی میں عدم تسلسل کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس عدم استحکام کی سب بڑی وجہ روس کا یوکرین پر حملہ ضرور ہے لیکن اس کی اور بھی وجوہات ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے سے دنیا کو خوراک کی فراہمی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ اقوام عالم میں خوراک کی بڑھتی قیمتوں سے بھی افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یوکرین اور روس سے گندم سمیت کئی فصلوں کی عالمی منڈی میں عدم فراہمی بھی دنیا بھر کو عدم استحکام کا شکار کر دے گی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے بورڈ میں یوکرین کے لیے مقرر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولادیسلاو راشکووان کا کہنا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کی جنگ مزید کچھ عرصہ جاری رہتی ہے تو عالمی سطح پر بے یقینی کے گھمبیر سائے پھیل جائیں گے۔ اب تک یوکرین کے سبھی شہروں اور قصبوں کو جزوی یا بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کا سامنا ہے اور بنیادی ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے روس یوکرین جنگ کے سنگین اثرات کا دائرہ مشرقِ وسطیٰ سے لاطینی امریکا تک پھیلنے کا بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے اثرات سے اقوام کا کمزور طبقہ مہنگائی اور ضروریات زندگی کی عدم دستیابی سے کچلا جا سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یوکرین کو دنیا بھر میں ‘بریڈ باسکٹ‘ کہلانے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔

Advertisement

عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت پر مہنگائی اور اقتصادی گراوٹ کی لٹکتی تلوار بھوک اور غربت کے سیلاب کو بڑھا دے گی۔ انہوں نے دنیا کو فوری طور پر اس خطرناک صورتِ حال سے بچانے کے لیے  اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس جنگ سے عالمی خوراک کا نظام منہدم ہو سکتا ہے۔

یوکرین پر حملے کے بعد روس نے جوار، باجرہ، رائی، گندم، مکئی اور دوسرے اجناس کے علاوہ سفید چینی اور براؤن چینی کی سپلائی کو محدود کر دیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق منگل پندرہ مارچ سے شروع ہو گیا اور یہ پابندی تیس جون تک نافذ رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر