
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کے اسکوائر کو درست کرنے کے لیے خراب مٹی نکالی جارہی ہے، وکٹوں کی تیاری کا کام غیر ملکی کیوریٹر کی نگرانی میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 24 سال بعد پاکستان میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہوئی تو یہاں کی پچز بہت زیادہ موضوع بحث رہیں، کراچی ٹیسٹ کے لیے بنائی گئی وکٹ پر بھی بہت تنقید کی گئی۔
ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وکٹوں کو بہتر بنانے کے لیے اسکوائر پر کام تیزی سے جاری ہے، 13 پیچز پر مشتمل اسکوائر کی مٹی تبدیل کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ آئندہ 6 ماہ تک نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہے۔
غیرملکی کیوریٹر اپریل میں کراچی آئیں گے جن کی نگرانی میں نئی پچز کی تیاری کا کام مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News