Advertisement
Advertisement
Advertisement

چقندر کھانے سے پہلے اسکے فوائد اور نقصانات بھی جان لیں

Now Reading:

چقندر کھانے سے پہلے اسکے فوائد اور نقصانات بھی جان لیں
چقندر

 چقندر کا استعمال بہت عام ہے، سلاد سے لے کر اس کا جوس کافی پسند کیا جاتا ہے۔

فائبر، فولیٹ، میگنیز، پوٹاشیم، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور چقندر متعدد جسمانی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور چقندر کے فوائد جاننے کے بعد یقینا آپ اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

چقندر کے فوائد

جسمانی توانائی بڑھائے

Advertisement

نائٹرک آکسائیڈ کی بدولت خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں، اس سے مسلز کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جو کہ جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا جوس نکال کر پینا جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے توانائی بڑھاتا ہے۔

دماغی طاقت کے لیے مفید

مسلز کو زیادہ آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چقندر دماغ کو بھی زیادہ آکسیجن پہنچاتی ہے اور اس کے لیے بھی چقندر کو سلاد یا جوس کی شکل میں استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔

قبض دور رکھے

Advertisement

ایک کپ چقندر میں ساڑھے 3 گرام فائبر ہوتی ہے اور یہ جز قبض کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

نہ گھلنے والا فائبر غذا کو تیزی سے غذائی نالی سے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور بہت جلد خارج بھی کردیتا ہے، قبض کا شکار رہنے والوں میں بواسیر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے تو چقندر اس موذی مرض سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ پرانی قبض یا کم فائبر والی غذا بواسیر کا خطرہ بڑھاتی ہے جس سے بچاﺅ کے لیے زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے چقندر فائدہ مند ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس بھرپور

اس سبزی میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچانے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور جان لیوا امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

Advertisement

کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت  

کچھ مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ چقندر کے استعمال سے کینسر کو پیدا ہونے سے روکنے میں انتہائی معاؤن کردار ادا کرتی ہیں۔

اس میں موجود روغن جسم میں کینسر خلیوں کی افزائش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید

خواتین کے ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو چقندر کھانے کا مشورہ دیتی ہیں کیوں کہ اس میں بڑی تعداد میں آئرن موجود ہوتا ہے جو ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اکثر حاملہ خواتین کے اندر ان کی کمی ہوجاتی ہے۔

چقندر کے نقصانات

Advertisement

٭چقندر دیر سے ہضم ہونے والی سبزی ہے۔
٭چقندر بادی سبزی ہے اسے کھانے سے بھاری پن کا احساس ہوتا ہے۔
٭چقندر میں شکر کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ذیابیطس (شوگر) کا سبب بن سکتا ہے۔
٭چقندر سے تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
٭چقندر کے زیادہ استعمال سے دست کو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
٭تین سال سے کم عمر کے بچوں کو چقندر کا جوس نہیں دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر