Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای الیون ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید

Now Reading:

ای الیون ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید
عثمان مرزاویڈیو اسکینڈل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید کی سزا سنا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا، محب بنگش، ادارس قیوم بٹ،حافظ عطا الرحمن اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کر دیا گیا۔

چھ جولائی 2021 کو سامنے آنے والے اس معاملے میں مقدمے کی کارروائی تقریباً ساڑھے پانچ ماہ تک چلی اور گذشتہ برس 28 ستمبر کو سات ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ جوڑے نے عدالت کے سامنے اپنا بیان بھی تبدیل کرتے ہوئے مقدمے کی مزید پیروی سے انکار کر دیا تھا تاہم حکومت نے متاثرہ جوڑے کی طرف سے بیان حلفی جمع کروانے کے بعد اس مقدمے کو لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کے مقدمے میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیرپور: دوسری شادی کرنے پر خاتون نے شوہر، 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
سونے کی قیمت میں تاریخی بلندی کے بعد تنزلی
پاکستان میں تاریخی نجکاری، عالمی اعتماد کی بحالی کی علامت
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر